Mr. Muhammad Sualeh Ahmad Faruqui, Secretary Ministry of Commerce visited Brussels from Oct 4-6, 2021. The purpose of the visit was to engage with the European and Belgian senior officials & trade associations to strengthen the existing commercial relations.

The Secretary met with senior officials of Directorates General of Trade and Agriculture in the European Commission. The Secretary emphasized upon the continuation of the existing trade regulatory framework for Pakistan under GSP+ regime and apprised the officials about the progress made by Pakistan in implementation of the 27 International Conventions. Both sides noted with satisfaction the trade growth between the EU-27 and Pakistan since the grant of GSP+ status, which has been mutually beneficial. Both sides agreed to continue the positive engagements for the benefit of the consumers and businesses of the respective parties.

In addition to that, meetings were held with the senior officials of Belgian and Brussels Regional Governments and emphasised on the need to enhance engagement through the existing structural mechanisms of bilateral dialogue. It was agreed that the Joint Commission between Belgium and Pakistan should be reactivated and the recently concluded MOU between Trade Development Authority of Pakistan and the three leading trade promotion regional agencies including FIT, AWEX and Hub Brussels may be operationalized to provide an enabling environment to the businesses of the two countries.

The senior management of Federation of European Rice Millers (FERM) and European Apparel and Textile Association (EURATEX) met the Secretary and exchanged notes on avenues of further collaboration between the business communities of the two sectors. EURATEX invited Pakistani textile sector to participate in its Annual Convention and for the event of International Apparel Forum (IAF) to be held at Antwerp from 8-9 and 7-8 November 2021 respectively. The Secretary assured that a delegation of leading textile manufacturers and selected SMEs would participate in the forthcoming conventions.

The Secretary held one on one meetings with some of the leading Members of European Parliament and apprised them on the progress made by Pakistan in implementation of GSP Plus related conventions. During his interactions, the Secretary reiterated that Pakistan was committed to abide by all obligations under international conventions covered by GSP Plus. The MEPs appreciated the effort of Government of Pakistan to make an outreach to them and agreed to continue engagements in future.

Brussels

October 7, 2021

پاکستان اور یورپ کے مابین  موجودہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے  سیکرٹری کامرس  پاکستان جناب محمد صالح احمد فاروقی ، نے 4 سے 6 اکتوبر ، 2021  برسلز کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بیلجیم ، لکسمبرگ اور یورپین یونین میں پاکستان کے سفیر جناب ظہیر جنجوعہ کے ہمراہ  یورپین یونین  اور بیلجیئم کے سینئر حکام اور تجارتی تنظیموں کے ساتھ  ملاقاتیں کیں۔

سیکرٹری  کامرس نے یورپی کمیشن میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ اینڈ ایگریکلچر کے سینئر حکام سے ملاقات  کے دوران  جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کے لیے موجودہ تجارتی ریگولیٹری فریم ورک کو جاری رکھنے پر زور دیا اور 27 بین الاقوامی کنونشنوں کے نفاذ میں پاکستان کی جانب سے پیش رفت کے بارے میں حکام کو آگاہ کیا۔ دونوں اطراف نے  جی ایس پی پلس کے نفاذ سے دو طرفہ تجارت کو  باہمی فائدہ مند ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ فریقوں کے صارفین اور کاروبار کے مفاد کے لیے مثبت مصروفیات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 سیکٹری کامرس نے  بیلجیئم اور برسلز کی علاقائی حکومتوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ  ملاقاتوں میں موجودہ  میکانزم کے ذریعے  تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بیلجیم اور پاکستان کے مابین مشترکہ کمیشن کو دوبارہ فعال کیا جائے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور تین معروف تجارتی فروغ کی علاقائی ایجنسیوں بشمول FIT ، AWEX اور حب برسلز کے مابین حال ہی میں طے شدہ MOU کو فعال ماحول فراہم کرکےدونوں ممالک کے کاروبار  کو آپریشنل کیے جانے پر زور دیا گیا۔ 

فیڈریشن آف یورپین رائس ملرز (FERM) اور یورپی ملبوسات اور ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن (EURATEX) کی سینئر مینجمنٹ سے ملاقات  میں دونوں شعبوں کی کاروباری برادریوں کے درمیان مزید تعاون پر  تبادلہ  خیال  کیا گیا۔ یوروٹیکس نے پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر کو نومبر  2021  میں   اینٹورپ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ملبوسات فورم (IAF) کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ سیکرٹری  کامرس نے یقین دلایا کہ معروف ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور منتخب ایس ایم ایز کا وفد آئندہ کنونشنز میں شرکت کرے گا۔

سکریٹری  کامرس نے یورپی پارلیمنٹ کے سرکردہ ممبران کے ساتھ ون آن ون ملاقاتیں کیں اور انہیں جی ایس پی پلس سے متعلقہ کنونشنوں کے نفاذ میں پاکستان کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اپنی بات چیت کے دوران ، سیکرٹری  کامرس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت شامل بین الاقوامی کنونشنوں کے تحت تمام ذمہ داریوں کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے۔  یورپی ممبران پارلیمنٹ نے حکومت پاکستان کی ان تک رسائی کی کوشش کو سراہا اور مستقبل میں  تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

برسلز

7 اکتوبر 2021