Governor Punjab Chaudhry Muhammad Sarwar is undertaking an official visit to Brussels from October 11-14, 2021.

On arrival, Governor Punjab was received at the airport by Pakistan’s Ambassador to the European Union, Belgium and Luxembourg, Mr. Zaheer A. Janjua and officers of the Pakistani Embassy.

During his visit, the Governor will meet the influential members of the European Parliament, across the political spectrum, as well as Belgian Parliamentarians.

The Governor will also have interaction with the members of Pakistani Community based in Belgium and media.

Pakistan enjoys excellent relations with the EU and all its member states, which are based on mutual understanding, respect and common values of democracy and pluralism. The Pakistan-EU Strategic Engagement Plan provides the institutional framework for cooperation in diverse fields, including political, economic, security, climate change, green energy, migration and mobility.

 The visit by the Governor Punjab will take forward the process of close consultation and collaboration between the two sides.

Brussels

October 11, 2021

گورنر پنجاب جناب  چوہدری محمد سرور 11 سے 14 اکتوبر 2021 تک یورپی یونین اور بیلجیم کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب  کی برسلز آمد پر  سفیرِ پاکستان برائے یورپی یونین ، بیلجیم اور لکسمبرگ جناب ظہیر اے جنجوعہ اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے استقبال کیا۔

اس دورے کے دوران ، گورنر پنجاب  یورپی پارلیمنٹ کے بااثر اراکین ، سیاستدانوں کے  علاوہ بیلجیئم کے اراکین پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔  گورنر پنجاب بیلجیئم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان   اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔

پاکستان کےیورپی یونین اور اس کے تمام رکن ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں جو کہ باہمی افہام و تفہیم ، احترام   اور جمہوریت کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔   پاکستان-یورپی یونین اسٹریٹجک مصروفیت کا منصوبہ مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرتا ہے ،  جس میں سیاسی ، اقتصادی ، سلامتی ، موسمیاتی تبدیلی ، سبز توانائی ، اور مہاجرین کی نقل مقانی شامل ہیں۔

 گورنر پنجاب کا یہ دورہ دونوں فریقوں کے درمیان قریبی مشاورت اور تعاون کے عمل کو آگے لے جائے گا۔

برسلز

11 اکتوبر 2021