The Ambassador of Pakistan to the EU, Belgium and Luxembourg, Zaheer A. Janjua, held the 2nd monthly Khuli Katchery in virtual format with Pakistani diaspora in Belgium and Luxembourg.

The event was organized by the Embassy of Pakistan, Brussels, in line with the vision of Prime Minister Imran Khan, to maintain close engagement with Pakistani diaspora and provide seamless service dealing.

In his remarks, Ambassador Janjua underscored that the issues raised and suggestions made by the diaspora during the first virtual interaction on January 28, 2021 had already been addressed.

Appreciating the community for record remittances to Pakistan, he urged them to benefit from the Roshan Digital Account facility to transfer their funds to Pakistan. He informed that an online session on Roshan Digital Accounts will be organized by the Embassy in collaboration with the State Bank of Pakistan and Habib Bank Limited on March 6, 2021. He encouraged the community to participate in the event.

Ambassador Janjua briefed the participants on government’s recent initiative to simplify the procedure for issuance of succession certificate. He explained that the legal heirs can now obtain succession certificates through a quick five stage process facilitated by the National Database Registration Authority (NADRA).

The virtual interaction was attended by diaspora members from different walks of life, including academia, professionals, business, social services and media. The community members appreciated the Embassy’s outreach efforts and provision of efficient consular services.

Brussels
February 26, 2021

بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ سفیر پاکستان کی دوسری ماہانہ ورچوئل کھلی کچہری میں گفتگو

یوروپی یونین ، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے مندوب ، سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے بیلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ماہانہ آن لائن کھلی کچہری کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی دوسری ملاقات کی اور قونصلر خدمات اور پاکستانی کمیونٹی کی عمومی بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی سے قریبی رابطہ رکھنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی مناسبت سے یہ تقریب بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعہ منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں ، اکیڈمیا ، کاروبار ، سماجی خدمات اور میڈیا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ممبران شریک ہوئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے شرکا کو موثر قونصلر خدمات فراہم کرنے کے لئے مشن کی جاری کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ کچہری میں دی گئی تمام تجاویز پر بروقت عملدرامد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
پاکستان کو ریکارڈ ترسیلات زر منتقلی پر کمیونٹی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے فنڈز پاکستان منتقل کرنے کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سفارتخانہ 6 مارچ 2021 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حبیب بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے بارے میں ایک آن لائن سیشن کا انعقاد کرے گا۔ انہوں نے کمیونٹی ممبران کو اس تقریب میں شرکت کے لئے مدعو بھی کیا۔
سفیر پاکستان نے شرکاء کو جانشینی سرٹیفکیٹ کے طریقہ اجراء کو سہل بنانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قانونی ورثا اب نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذریعہ آسان مرحلہ وار عمل کے بعد جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
کمیونٹی ممبران نے سفارتخانے کی کوششوں کو سراہا اور خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لئے مفید مشورے بھی دیئے۔

برسلز
26 فروری ، 2021