I would like to pay rich homage to the great Muslim Philosopher and Poet of the East, Allama Muhammad Iqbal, on his birth anniversary. He was the great benefactor of the Muslims of sub-continent, who envisioned the idea of a separate homeland for them and later his dream was translated into reality. He was a great thinker who imbibed in Muslims the spirit of unity, through his writings and poetry, that greatly helped them to achieve a separate homeland. Allama Iqbal has rendered great services for the promotion of Muslim cause by infusing a revolutionary spirit in them and playing a prominent role in the renaissance of Muslim society in sub-continent. Following his philosophy of “Khudi” can take us to the heights of development. Our countrymen, particularly the younger generation, need to follow his path and ideals that would greatly help Muslim Ummah in overcoming the modern day’s challenges.

          In order to make Pakistan a prosperous nation, we need to follow Allama Iqbal’s teachings on Islam and his philosophy of “Khudi” that believed in the promotion of self-respect and human dignity. It is high time to stand united, set aside our differences and work committedly for the socio-economic uplift of the country.

         Let us pledge on this day to work for the unity of Muslim Ummah, and progress and prosperity of the country. I would like to conclude with the following verse of Allama Iqbal:

؃ ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے

        نیل کے ساحل سے لیکر تابخاکِ کاشغر

میں عظیم مسلمان فلسفی اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ برصغیر کے مسلمانوں کے بڑے محسن تھے جنہوں نے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا اور بعد ازاں انکا خواب حقیقت میں تبدیل ہوگیا۔ علامہ اقبال بہت بڑے مفکر تھے جنہوں نے اپنی تحریروں اور شاعری کےذریعے مسلمانوں کو اتحاد کا درس دیا، جس کی بنیاد پر ان کو علیحدہ وطن کے حصول میں بہت مدد ملی ۔علامہ اقبال نے مسلمانوں میں انقلابی روح پھونکی اور مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عظیم خدمات سرانجام دیں۔ ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نے برصغیر میں مسلم معاشرے کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کیا ۔  شاعر مشرق کے فلسفہ خودی پر عمل ہمیں ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے ۔ ہمارے اہل وطن اور خصوصاً نوجوان نسل کو چاہئے کے وہ ان کی پیروی کریں جس سے جدید دور میں مسلم امہ کو درپیش مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ پاکستان کو ایک خوشحال قوم بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اسلام کے بارے میں ڈاکٹر علامہ محمدا قبال کی پیروی کریں اور ان کے فلسفہ خودی پر یقین رکھ کر ہم اپنی عزت اور انسانی وقار میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ اب متحد رہنے کی سخت ضرورت ہے اور ہمیں باہمی اختلافات بالائے طاق رکھ کر ملک کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے زیادہ عزم سے کام کرنا چاہئے ۔ آج کا دن ہمیں امت مسلمہ کے اتحاد ، ترقی اور ملک میں خوشحالی کا درس دیتا ہے ۔میں آخر میں اس شعر پر اختتام کروں گا۔ایک ہو ں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئےنیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر

Attachments area