President Dr Arif Alvi has urged the faithful to strictly follow all the standard operating procedures (SOPs) during the month of Ramazan-ul-Mubarak, which have been agreed upon after thorough consultations with Ulema and Mashaikhs.
The president, in his message on 1st of Ramazan ul Mubarak 1442 AH, felicitated the nation and the Muslim Ummah on the arrival of holy month, which, he said, enabled them to fully reap the religious and moral benefits associated with it.
Fasting led to piety, which also meant that life should be led carefully, especially when the whole world was worried over the third wave of coronavirus pandemic, he added.
All the affected countries, he said, had been trying to overcome the outbreak with imposition of emergency measures because it was a deadly one.
President Alvi said everyone had to be careful and adopt certain measures, safeguarding the near and dear ones from the pandemic.
He observed that the people had to shun unnecessary social gatherings, and adopt washing and hygiene methods. According to health experts, wearing of masks and vaccination were also necessary.
The president underlined the need to fully implement the SOPs as agreed upon after consultations with the Mushaikhs and Ulema regarding Namaz-e-Taraweeh, Aitkaf, and prayers, and other precautionary steps like making of ablution at homes and bringing of rugs.
It was a national and religious duty to implement the precautionary measures, he further stressed.
The president also urged the faithful to give Zakat and Fitrana with religious zeal and fervor during the holy month.
میں رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ
کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ اللہ تعالی کا خاص فضل وکرم ہے کہ اس نے ہمیں ایک مرتبہ
پھر رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ اللہ تعالیٰ نے
ہمارے اندر تقویٰ پیدا کرنے کیلئے رمضان کے روزے فرض کیے۔ تقوی کا مطلب پرہیزگاری ہے۔
دوسرے لفظوں میں محتاط انداز میں زندگی گزارنا تقویٰ ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ محتاط
انداز میں زندگی گزارنے کی تربیت کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اس وقت کرونا وائرس کی تیسری لہر سے ساری دنیا پریشان ہے اور تمام
ممالک ہنگامی بنیادوں پر اس وبا کی روک تھام کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ کورونا کی یہ
لہر پہلے سے زیادہ شدید اور خطرناک ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی جانوں پر ظلم کرنے سے
منع فرماتاہے۔ ہمیں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کے تحفظ کیلئے پرہیزگاری کی صفت
اپنانا ہوگی۔ غیرضروری طور پر سماجی میل ملاپ سے پرہیز کرنا ہوگا۔ طہارت اور حفظانِ
صحت کے اصولوں کواپنانا ہوگا۔ طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق ماسک پہننااور ویکسین
لگوانے کا اہتمام بھی ضروری ہے۔
رمضان المبارک میں علماءو مشائخ کی مشاورت سے طے کردہ نماز تراویح
اور اعتکاف سے متعلق SOPs پر بھی بھرپورعمل کریں ۔ علماءکی ہدایت کے مطابق نماز کے
دوران 3 فٹ کا فاصلہ رکھیں، وضو گھر پر کریں اور جائے نماز ساتھ لے جائیں۔ بزرگ افراد
گھر پر ہی نماز ادا کریں۔ علماءکی مشاورت سے طے کردہ ان حفاظتی تدابیر پر عمل ہماری
قومی اور دینی ذمہ داری ہے ۔ ہمیں عبادات کی انجام دہی کو محفوظ ماحول میں یقینی بنانا
ہے اور اپنی جانوں پر ظلم نہیں کرنا۔ رمضان میں زکوٰ اور فطرانہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں
اور ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم حفاظتی تدابیر پر عمل سے
کورونا کی اس لہر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔