The Embassy of Pakistan, Brussels, organized an online Khuli Katchery with Pakistani diaspora in Belgium and Luxembourg, on January 28. This interaction was organized in consonance with Prime Minister Imran Khan’s directions and this Embassy’s endeavours to serve the Pakistani community in the best possible manner. The Khuli Katchery was attended by a large number of Pakistani community members, businessmen, students and media personnel.
Ambassador of Pakistan to Belgium and Luxembourg, Zaheer A. Janjua briefed the participants about the efforts being undertaken by the Embassy to extend seamless consular services. He underscored that consular section of the Embassy remained operational during the COVID-19 lockdown and continued to provide services to Pakistani community. The Embassy designated a focal person who remained in touch with the community through telephone, e-mail and WhatsApp group and facilitated repatriation of stranded Pakistanis.
The Ambassador also listened to the complaints and suggestions and instructed Embassy team to resolve the issues raised by the participants. He also said that Khuli Katchery will be a regular monthly feature. Physical meetings would be arranged once COVID-19 Pandemic related restrictions were lifted.
Pakistani diaspora greatly appreciated the steps taken by the Embassy to reach out to the community. They underscored that this unprecedented initiative had afforded the community members an opportunity to bring their individual as well as collective issues and suggestions to the attention of the Embassy.
The next Khuli Katchery for the diaspora in Belgium and Luxembourg would be held in the second half of February 2021.
Brussels
January 28, 2021
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے : ظہیر جنجوعہ
پریس ریلیز
بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت ، اور انکے مسائل کا فوری تدارک ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ بات سفیر پاکستان برائے بیلجیم ، لکسمبرگ اور ای یو جناب ظہیر اسلم جنجوعہ نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کے لئے منعقد کی جانے والی پہلی ای کچہری کے انعقاد کے موقع پر کہی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ظہیر جنجوعہ نے کہا کہ کرونا وبا ء کی موجودگی کے باوجود ہمارا آج اس پلیٹفارم پر اکٹھا ہونا سفارتخانہ اور دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے درمیان ایک مظبوط تعلق کی نشاندہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال کرونا وبا ءکے باوجود سفارتخانہ کونسلر امور انتہائی خوش اصلوبی سے انجام دیتا رہا ہے حالانکہ اس دوران دیگر دفاتر میں وباء کے باعث کام بند ہو چکا تھا۔
کرونا وبا کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کیلئے نئے اور سہل ضابطہ کار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سفارتخانے نے وباء کے دوران کے ایک افسر کو بطور فوکل پرسن بھی متعین کیا ہے رکھا جو چوبیس گھنٹے ہر قسم کی ایمر جنسی میں بیرون ملک پاکستانیوں کی مدد کے لئے دستیاب رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وباء کے دوران سفارتخانہ مقامی حکومتوں اور ایمیگریشن حکام سے بھی مستقل رابطے میں رہ کر بیرون ملک پاکستانیوں کی مدد کررہا ہے۔
سفیر پاکستان نے مذید کہا کہ سفارتخانہ وباء کے دوران بیلجیم اور لکسمبرگ کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم طلبہ سے بھی مستقل رابطے میں ہے .
کچہری کے دوران سفیر پاکستان جناب ظہیر اسلم جنجوعہ نے کمیونٹی ممران سے دوستانہ ماحول میں گفتگو کی، اس دوران سفارتخانے کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران بھی موجود تھے تاکہ تمام شکایات اور مسائل کا حل ممکنہ حل فوری طور پر تلاش کیا جا سکے۔
کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد ، میڈیا کے نمائندوں اور پاکستانی طلبہ نے اس ای کچہری میں شرکت کی اور سفارتخانہ کے اقدامات کو سراہا۔ کچہری کے اختتام پر سفیر پاکستان نے تمام کمیونٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ہر ماہ اس طرح کی ملاقاتوں کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔
جنوری 28 ، 2021
برسلز