While marking three years of India’s illegal and unilateral actions on 5 August 2019, we honour the sacrifices of the Kashmiris in their just struggle for their right to self-determination. Three successive generations of Kashmiris have rendered innumerable sacrifices in the face of India’s relentless campaign of brutalization using every inhuman tactic to perpetuate illegal Indian occupation.
India’s actions of 5 August 2019 contravene several United Nations Security Council (UNSC) resolutions which stipulate that the final disposition of the State of Jammu and Kashmir will be made in accordance with the will of the people through a free and impartial plebiscite conducted under the auspices of the United Nations. India is implementing a brutal campaign of military occupation, land confiscation, and the influx of non-Kashmiris in the Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir (IIOJK) in violation of the UNSC resolutions and International Law, including the 4th Geneva Convention.
The unabated Indian state-terrorism includes the extra-judicial killing of more than 650 innocent Kashmiris since 5 August 2019, unprecedented restrictions on freedom of speech, fake encounters, ‘cordon-and-search’ operations, custodial torture and deaths, enforced disappearances, incarceration of senior Kashmiri leadership and young boys, use of pellet guns especially targeting the Kashmiri youth, destruction and burning of houses to inflict ‘collective punishment’ on the Kashmiris, and other methods of subjugation. But the occupation forces’ ruthlessness has not been able to break the will of the Kashmiri people. Indian actions have been rejected by the Kashmiris, Pakistan, and the international community.
The dire situation in IIOJK has been taken up by the UNSC three times since 5 August 2019, reaffirming that this is an internationally recognized dispute and its solution is firmly anchored in the implementation of the relevant UNSC resolutions.
India’s refusal to grant the Kashmiris’ right to self-determination has serious implications for South Asia and beyond. More than 1.5 billion people of the region deserve to see the dawn of peace and prosperity, which has been held hostage by India in IIOJK.
Like always, Pakistan will continue to stand shoulder-to-shoulder with our Kashmiri brothers and sisters in their just struggle. We call upon the international community to take practical steps to hold India accountable for its gross and widespread human rights violations in IIOJK and to facilitate a peaceful resolution of this long-standing dispute.
The resolution of the Jammu and Kashmir dispute in accordance with the relevant UNSC Resolutions and the wishes of the Kashmiri people is the only way to ensure durable peace and stability in the region.

5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے تین سال مکمل ہونے کے
موقع پر، ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش
کرتے ہیں۔ غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کے ہر طرح کے بھارتی حربے اور انتہائی ظلم و
بربریت کے سامنے کشمیریوں کی یکے بعد دیگرے تین نسلوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی
خلاف ورزی ہیں جن میں یہ کہا گیا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا حتمی فیصلہ کشمیر ی
عوام کی مرضی کے مطابق آزاد اور غیر جانبدارانہ اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے
ذریعے کیا جائے گا۔ بھارت غیر قانونی طور پر بھارتی زیرتسلط جموں و کشمیر میں سفاکانہ کاروائیوں
، قابض افواج ، زمینوں پر قبضے اور غیر کشمیریوں کی آبادکاری جیسے اقدامات سے اقوام متحدہ کی
قراردادوں اوربین الاقوامی قوانین ، بشمول چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
کشمیر میں 5 اگست 2019 سے اب تک بھارتی ریاستی دہشت گردی میں 650 سے زائد
افراد کا ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے۔ مزید برآں ، بھارت کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کے
آزادی اظہار پر سخت پابندیاں، جعلی مقابلے، گھیراؤ اور تلاشی کے آپریشن، حراستی تشدد اور اموات،
جبری گمشدگیاں، سینئر کشمیری قیادت اور نوجوانوں کی قید، پیلٹ گن کے استعمال سے خاص طور پر
کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، گھروں کو تباہ کرنا اور جلانا، اجتماعی سزااور محکومی کے
دیگر طریقوں پر عمل درآمد روزمرہ کا معمول ہے۔ اس سب کے باوجود ، قابض افواج کا انتہائی ظلم
وجبر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں توڑ سکا۔ کشمیریوں، پاکستان اور عالمی برادری نےبھارتی
اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔
5 اگست 2019، کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کو سلامتی
کونسل میں تین بار اٹھایا جا چکا ہے۔جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ یہ ایک بین الاقوامی
سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے
نفاذ سے ہی ممکن ہے۔
بھارت کے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے سے انکار میں، جنوبی ایشیا اور خطے کے
لیے سنگین مضمرات ہیں۔ خطے کے 1.5 ارب سے زیادہ لوگ امن اور خوشحالی کی وہ سحر دیکھنے
کے مستحق ہیں جسے بھارت نے یرغمال بنا رکھا ہے۔
پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ
شانہ بہ شانہ کھڑا رہے گا۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و
کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ بنانے اور اس دیرینہ تنازعہ کے
پرامن حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق
جموںوکشمیر کے تنازعہ کا حل ،خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔