The Independence Day of Pakistan was observed with patriotic zeal and spirit at the Embassy of Pakistan, Brussels today.

The national flag was hoisted by Pakistan’s Ambassador to the European Union, Belgium and Luxembourg, Mr. Zaheer A. Janjua at the Chancery building.

The special messages of the President and Prime Minister of Pakistan were read out on the occasion. The Pakistani leadership in their separate messages paid glowing tributes to the sacrifices of Pakistan’s forefathers. They reaffirmed their commitment to make tireless efforts to realize the vision of the founding fathers to make Pakistan a social welfare state on the model of Riyasat-e-Madina.

The leaders also expressed solidarity with the people of Indian Illegally Occupied Jammu & Kashmir (IIOJ&K) and reiterated their resolve to extend all possible political, diplomatic and moral support to the Kashmiris in their just struggle for the UN guaranteed right to self-determination.

In his message on the occasion, Ambassador Zaheer A. Janjua paid homage to the historic struggle of the Muslims of Sub-Continent for an independent homeland, where they could live their lives with complete religious, cultural and social freedoms.

He stressed the importance of the vision of Quaid-e-Azam, Mohammad Ali Jinnah and poet-philosopher, Allama Muhammad Iqbal, who envisaged Pakistan to be a progressive, moderate and democratic country.

Underscoring the importance of the role of Overseas Pakistanis, he urged the Pakistan community living in Belgium and Luxembourg to make a firm resolve to undertake all possible efforts for the development and prosperity of the country.

Ambassador Janjua also paid tribute to the brave Kashmiris, who are suffering under the Indian illegal occupation in Jammu and Kashmir. He emphasized that Pakistan would continue to extend all possible political, diplomatic and moral support in their just struggle for the right to self-determination, guaranteed by the UN Security Council Resolutions.

A photo exhibition was also arranged on the religious diversity and tourism potential of Pakistan, which was highly appreciated by the participants.

A wide segment of the Pakistani community living in Belgium and Luxembourg including women and children participated in the Independence Day celebrations.

Keeping in view the COVID 19 pandemic, all necessary SOPs were observed during the ceremony.

Brussels
14.08.2021

یوم آزادی پر سفیرِ پاکستان کا پیغام (14 اگست 2021)

السلام علیکم۔
میں آپ سب کو ایک طویل عرصہ کی بعد سفارتخانہ پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں اور آپ سمیت بیلجیم اور لکسمبرگ میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو پاکستان کے یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
14 اگست ہمیں ایک آزاد وطن کے لیے اپنے بانیوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ، جہاں ہم اپنی زندگی مکمل مذہبی ، ثقافتی اور سماجی آزادیوں کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔
یہ دن ہمیں بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح اور شاعرِ مشرق ، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مقاصد سے تجدید عہد وفا کا موقع فراہم کرتا ہے ، جنہوں نے پاکستان کو ایک ترقی پسند ، اعتدال پسند اور جمہوری ملک بنانے کا تصور پیش کیا تھا۔
قائدِ اعظم کے اتحاد ، ایمان اور نظم و ضبط کے اصول ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں، جن پر عمل کرتے ہوئے ہمیں اپنے قومی مفادات اور مقاصد کو حاصل کرنا ہوگا۔
خواتین و حضرات،
ہمیں اس یوم آزادی کو مناتے ہوئے اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے ، جو جموں و کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے کے تحت مصائب کا شکار ہیں۔ وہ بھارت کی جانب سے مسلسل تشدد ، غیر انسانی سلوک اور فوجی محاصرے سے گزر رہے ہیں۔
پچھلے دو سالوں میں ، بھارتی افواج نے اپنے غیر انسانی مظالم اور فوجی محاصرے کو مزید تیز کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے جابرانہ اقدامات اور غیر انسانی سلوک کی وجہ سے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔

میں اس موقع پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ان کی جدوجہد میں پاکستان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں جس کی انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ضمانت دی گئی ہے۔
خواتین و حضرات،
بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن اپنے ملک کے ساتھ وابستگی اور حب الوطنی کے جذبات کا مظاہرہ کرنے پر گہری تعریف کے مستحق ہیں۔
میں پاکستانی کمیونٹی کو خصوصی طور پر کوویڈ وبا کے مشکل وقت میں پرعظم رہنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
آئیے آج ہم یوم آزادی مناتے ہوئے ، قوم کو درپیش سماجی ، معاشی اور سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے اور اپنے پیارے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کا عہد کریں۔

اللہ رب العزت ہمیں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تکمیل کی کوششوں میں کا میابی عطا فرمائے۔ آمین۔
پاکستان پائندہ آباد