The Ambassador of Pakistan to the Kingdom of Belgium, Dr. Asad Majeed Khan, presented credentials to His Majesty Philippe Leopold Louis Marie, the King of Belgians, in a graceful ceremony held at the Royal Palace of Brussels.

The Ambassador conveyed the greetings and best wishes of the President and the Prime Minister of the Islamic Republic of Pakistan to the King of Belgians.

Reaffirming the importance Pakistan attaches to its friendly relations with Belgium, the Ambassador expressed his determination to work hard for building a more strong, vibrant and diverse partnership between Pakistan and Belgium.

His Majesty the King reciprocated the warm greetings and extended best wishes for the welfare and prosperity of the people of Pakistan.

Brussels

June 29th, 2022

برسلز میں سفیرِ پاکستان جناب اسد مجید خان  کی بیلجیئم کے بادشاہ کو سفارتی  اسناد پیش  کرنے کی تقریب

بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے برسلز کے شاہی محل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بیلجیئم کے بادشاہ ہز میجسٹی فلپ لیوپولڈ لوئس میری کو اسناد پیش کیں۔

سفیرِ پاکستان نے بیلجیئم کے بادشاہ کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

پاکستان اور  بیلجیئم کے دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور  دیتے ہوئے، سفیرِ پاکستان نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان مزید مضبوط، متحرک اور متنوع شراکت داری کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 ہز میجسٹی نے پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

برسلز

https://youtu.be/ar9z_om-pf4