The Ambassador of Pakistan to Belgium, Luxembourg and the European Union, Zaheer A. Janjua, held the 4th monthly Khuli Katchery in virtual format with Pakistani diaspora in Belgium and Luxembourg. The Ambassador congratulated the community members on the occasion of Holy Ramadan and prayed for their prosperity and wellbeing.

Ambassador Janjua informed the participants that the Embassy would remain closely engaged with the community and continue to extend all possible services and assistance. In this regard, the Ambassador had assigned dedicated staff to facilitate the applicants with documentation and submission of forms.

Appreciating Pakistani diaspora, the Ambassador highlighted that remittances from Belgium had reached US $ 176.9 million, witnessing an unprecedented increase of 275%, year on year basis. He also informed that a webinar on Riba Free Shariah Compliant Banking under Roshan Digital Account would be organized in collaboration with Meezan Bank. He encouraged the community to participate in the event.

During the interaction, the diaspora members conveyed their suggestions regarding visas, NICOPs and passports. The Ambassador welcomed the input of the community and assured implementation of their suggestions. The community members appreciated the Embassy’s outreach efforts and provision of efficient consular services.

The virtual interaction was attended by diaspora members from different walks of life, including academia, business, social services and media. The Embassy of Pakistan, Brussels regularly reaches out to the Pakistani community, in line with the vision of Prime Minister Imran Khan to maintain close engagement with Pakistani diaspora and to provide seamless services delivery.

Brussels
April 30, 2021

بیلجیئم، لکسمبرگ اور یوروپی یونین میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ چوتھی آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کچہری کے آغاز میں سفیرِ پاکستان نے تمام کمیونٹی ممبران کو رمضان کریم کی مبارکباد دی اور ان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی ۔

سفیر ِ پاکستان نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ سفارت خانہ کمیونٹی کے ساتھ قریبی روابطہ رکھتے ہوئے اور ہر طرح کی ممکنہ مدد اور خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اس سلسلے میں سفیرِ پاکستان نے درخواست دہندگان کی سہولت کے لئے خصوصی طور پر تعینات کیئے گئے عملے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

سفیرِ پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر بھرپور اعتماد کو سراہا اور بتایا کہ بیلجیئم سے پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات زر گزشتہ برس سے 275% فیصد اضافے کے ساتھ 176.9 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ سفارتخانہ میزان بینک کے تعاون سے اسلامی بینکاری کی روشنی میں ایک اور روشں ڈیجیٹل اکائونٹ ویبنار منعقد کرنے جا رہا ہے ۔ انہوں نے کمیونٹی کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔

سفارتخانے کے ساتھ کمیونٹی بلخصوص طلباء کی رجسٹریشن مہم شروع کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان نے امید ظاہر کی کہ زیادہ سے زیادہ طلباء رجسٹریشن کریں گے۔ بات چیت کے دوران ، کمیونٹی ممبران نے ویزا ، اورسیزاین آئی سی ا ور پاسپورٹ کے بارے میں اپنی تجاویز پیش کیں۔ سفیر نے تجاویز کا خیرمقدم کیا اور ان پر عمل درآمد کا یقین د لایا۔ کمیونٹی ممبران نے سفارتخانے کی کوششوں اور موثر قونصلر خدمات کی فراہمی کو سراہا۔

ورچوئل کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ممبران نے شرکت کی، جن میں اکیڈمیا، کاروبار، سماجی خدمات اور میڈیا کے نمائندے شامل ہوئے۔

سفارت خانہ پاکستان برسلز ، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی مناسبت سے ، پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ قریبی تعلقات کو برقرار رکھنے اور ہموار خدمات کی فراہمی کے لئے ، باقاعدگی سے رابطہ رکھتا ہے۔

برسلز
30 اپریل ، 2021