میں عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر بیلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔

عید الاضحی کا تہوار اسلامی تہذیب ، ثقافت اور ملی روایات کی علامت ہے۔ یہ دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی، ایثار، قربانی، ہمدردی ، احترامِ انسانیت اور خدمت خلق کا پیغام دیتا ہے۔

میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہم سب کو عید الاضحیٰ کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار فرمائے اور قربانی جیسی عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو عید کے بابرکت موقع پر خوشی، امن اور مسرت عطا فرمائے۔ آمین۔
عید مبارک
پاکستان زندہ باد