بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام و علیکم

میں عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر بیلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔

عید الاضحی کا تہوار اسلامی تہذیب ، ثقافت اور ملی روایات کی علامت ہے۔ یہ دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی، ایثار، قربانی، ہمدردی ، احترامِ انسانیت اور خدمت خلق کا پیغام دیتا ہے۔

اللہ تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزماتا ہے اور وہ ان امتحانات میں اپنے عزم و ایثار کے باعث پوری طرح سرخروہوتے ہیں جس سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ آزمائش اور امتحان کی صورت میں ثابت قدم رہنا اور مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ر ہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہم سب کو عید الاضحیٰ کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار فرمائے اور قربانی جیسی عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آئیے ہم اس عید کو سادگی اور پُر وقار طریقے سے منائیں اور غریبوں، رشتہ داروں اور عزیزو اقارب کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو عید کے بابرکت موقع پر خوشی، امن اور مسرت عطا فرمائے۔ آمین۔

عید مبارک

                                                   پاکستان زندہ باد