بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام و علیکم

میں بیلجیم اور لکسمبرک میں مقیم پاکستانی برادری کے تمام افراد کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
عیدالفطر کا تہوار اسلامی تہذیب ، ثقافت اور ملی روایات کی علامت ہے۔ یہ دن ایثار، ہمدردی، تقویٰ اور احترامِ انسانیت کا پیغام دیتا ہے
آئیے , عید کے اس پر مسرت موقع پر اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم باہمی ہمدردی اور رواداری کے جذبے کو پس پشت نہیں ڈالیں گے۔ اور اس خوشی کے موقع پر ضرورتمندوں، کو اپنی خوشیوں میں شریک کرتے ہوئے عید کو سادہ اور پُر وقار طریقے سے منائیں گے۔
اللہ تعالی آپ کو عید کے بابرکت موقع پر خوشی، امن اور مسرت عطا فرمائے۔ اور وطن عزیز کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے.

آمین۔
عید مبارک
پاکستان زندہ باد